دہیِ: انسانی صحت کا بہترین دوست

75073
دہیِ: انسانی صحت کا بہترین دوست

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق دہی کا روزانہ استعمال بلند فشار خون کو معمول پر لانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دہی میں شامل صحت بخش بیکٹیریا معدے میں جاکر صحت مند مفید فشار خون کو مستحکم رکھنے یا بلند فشار خون کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہی میں پائے جانے والے بیکٹیریا پرو بائیوٹیک کے استعمال کو معمول بنالیتے ہیں جس سے بلند فشار خون کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پرو بائیوٹیک کے استعمال سے دیگر مثبت اثرات جیسے کولیسٹرول لیول میں بہتری ،بلڈگلوکوز میں کمی اور انسولین وغیرہ میں بہتری بھی ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ بلند فشار خون سے فالج اور امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور چونکہ اس کی کوئی علامت نہیں ہوتی اس لیے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس مفید بیکٹریا سے فائدہ اسی صورت میں ممکن ہے جب دہی کے استعمال کو 8 ہفتے سے زائد عرصہ گزر چکا ہو۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں