لندن میں آطاق اور عنقا کی نمائش

لندن میں منعقدہ فرانبروگ بین الاقوامی ایوی ایشن فیسٹیول میں ترک انجینئیروں کے مقامی تیار کردہ T129 ATAK ہیلی کاپٹراور ANKA ڈرون طیاروں کی نمائش کی جا رہی ہے

131425
لندن میں آطاق اور عنقا کی نمائش

لندن میں آطاق اور عنقا کی نمائش کی جا رہی ہے۔۔۔
ترک ایوی ایشن اینڈ اسپیس انڈسٹری TUSAŞ ، برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقدہ فرانبروگ بین الاقوامی ایوی ایشن فیسٹیول میں ترک انجینئیروں کے مقامی تیار کردہ اٹیک اور ٹیکٹیکل ڈسکوری ہیلی کاپٹروں T129 ATAK اور ANKA ڈرون طیاروں کی نمائش کی جا رہی ہے۔
فیسٹیول کے شرکاء دونوں کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اٹیک اینڈ ٹیکٹیکل ڈسکوری ہیلی کاپٹر T129 ATAK فیسٹیول میں پرواز کے مظاہرے کر رہا ہے جبکہ ڈرون طیارے عنقا کی نمائش گراؤنڈ پر کی گئی ہے۔
آطاق نے یورپ میں پہلی دفعہ پرواز کا مظاہرہ کر رہا ہے اور شرکاء اس کے ساتھ گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
دنیا کا یہ سب سے بڑا فیسٹیول رواں سال 49 ویں دفعہ منعقدہ کیا گیا ہے اور اس میں ایک ہزار 500 کے قریب فرمیں حصہ لے رہی ہیں۔
طیارہ سازی میں دنیا کے سرفہرست مینوفیکچرز نے فیسٹیول پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔
ایوی ایشن فرموں اور ان کمپنیوں کے درمیان کئی بلین ڈالر کے سمجھوتے طے پائے ہیں۔
سمجھوتوں کی مالیت 25 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
فرانبروگ ایوی ایشن فیسٹیول 14 سے 20 جولائی جاری رہے گا اور صرف آخری تین دن کے لئے عوام کے لئے کھولا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں