یوروپالیا میلے میں ترکی کی شرکت

ترکی یوروپالیا میلے میں اس سال بطور مہمان ملک شریک ہوگا

65191
یوروپالیا میلے میں ترکی کی شرکت

یورو پالیا دنیا کے معتبر ترین میلوں میں شمار ہوتا ہے۔
ترکی اس سال میلے میں بطور مہمان ملک کے شریک ہو گا۔
وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلیک نے یورو پالیا کے وفد سے گزشتہ روز ملاقات کی ۔
ملاقات میں میلے کی انتظامی کمیٹی اور ترکی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
سن 1969 میں آغاز کر دہ یورو پالیا کا انعقاد ہر دو سال میں ایک دفعہ ہوتا ہے ۔
اس موقع پر وزیر ثقافت نے یقین ظاہر کیا کہ اس میلے سے یورپ اور ترکی کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
یورو پالیا کے وفد کے سربراہ لوک برٹرانڈ نے بھی کہا کہ ترک ثقافت کافی متاثر کن ہے جس کے عالمی سطح پر تعارف کےلیے یہ میلہ کافی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں