ترک طلبہ کی اہم کامیابی

ترکی میں نو ستمبر یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے تیار کردہ برقی گاڑی کو گزشتہ روز متعارف کروایا گیا

65172
 ترک طلبہ کی اہم کامیابی

ترکی میں نو ستمبر یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے تیار کردہ برقی گاڑی کو گزشتہ روز متعارف کروایا گیا ۔
اس منصوبے کے روح رواں اور یونیورسٹی کے شعبہ صنعت و تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن بائیرام نے بتایا کہ یہ برقی گاڑی سورج سے حاصل کردہ توانائی کے ذریعے چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے کہ جس میں دو افراد کے بیٹھنے کی بھی گنجائش ہے ۔
اس گاڑی کا نام دم موبائل رکھا گیا ہے جو کہ فی گھنٹہ اسی تا ایک سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے اور جس کا وزن تقریباً ڈھائی سو کلو گرام ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں