ترکیہ: ہم ایران کے ساتھ تعاون کے شعبوں میں اضافہ کریں گے

ہم، ایران کے ساتھ تعاون کے شعبوں میں تنّوع لا کر انہیں ترقی دیتے رہیں گے: وزیرِ زراعت و جنگلات ابراہیم یوماکلی

2229082
ترکیہ: ہم ایران کے ساتھ تعاون کے شعبوں میں اضافہ کریں گے

ترکیہ کے وزیرِ زراعت و جنگلات ابراہیم یوماکلی نے کہا کہ ہم، ایران کے ساتھ تعاون کے شعبوں میں تنّوع لا کر انہیں ترقی دیتے رہیں گے۔

ابراہیم یوماکلی نے دارالحکومت انقرہ میں اور شعبہ زراعت میں ترکیہ۔ایران تعاون کے موضوع پر منعقدہ  اجلاس خطاب میں کہا ہے کہ ہم، بحیثیت ترکیہ، باہمی تجارتی حجم کو 30 بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچانے کے لیے ایران کے ساتھ تعاون کو مختلف نئے اضافوں کے ساتھ ترقی دینا  جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران ترکیہ کے لئے ایشیاء کے دروازے کی حیثیت رکھتاہےاور ترکیہ ایران کے لئے  یورپ کے دروازے کی۔ پابندیوں کی وجہ سے ہم نے اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات نہ تو  ختم کئے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ختم  کریں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پابندیاں ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات میں مسائل کا سبب بن رہی ہیں اور ان میں بنکاری نظام سے متعلقہ مسائل سرفہرست ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ اور اسی طرح کے دیگر مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں