ترک وزیر تجارت بنگلہ دیش میں، تجارتی تعلقات بڑھانے پرغور

بولات نے کہا کہ ملاقات میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ سرمایہ کاری اور تجارت میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات لینے کی ضرورت ہے

2228630
ترک وزیر تجارت بنگلہ دیش میں، تجارتی تعلقات بڑھانے پرغور

وزیر تجارت عمر بولات بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

عمر بولات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

انہوں نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت، ٹیکسٹائل اور جوٹ شیخ بشیر الدین سے ملاقات کی۔

 بولات نے کہا کہ ملاقات میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ سرمایہ کاری اور تجارت میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

بولات نے کہا کہ ہم نے باہمی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے اور اپنے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر بولات نے اس بات پر زور دیا کہ وہ 2024 تک تجارتی حجم کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اپنے ہدف کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں