ترکیہ: 2024 میں ہمارے ہوائی اڈّوں نے 23 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار مسافروں کو خدمات فراہم کی ہیں

سال 2024 میں 2023 کے مقابلے میں 7،5 فیصد اضافے کے ساتھ 23 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار 611 مسافروں نے ہمارے ہوائی اڈّے استعمال کئے ہیں: عبدالقدیر اوعرال اوعلو

2227132
ترکیہ: 2024 میں ہمارے ہوائی اڈّوں نے 23 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار مسافروں کو خدمات فراہم کی ہیں

ترکیہ کے وزیرِ رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عبدالقدیر اوعرال اوعلو نے کہا ہے کہ سال 2024 میں ترکیہ کے ہوائی اڈّوں سے پرواز کرنے والے مسافروں کی تعداد 23 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ رہی ہے۔

جاری کردہ تحریری بیان میں اوعرال اوعلو نے کہا ہے کہ دسمبر 2024 میں 66 ہزار 642 اندرونِ ملک پروازوں، 57 ہزار 738 بیرونِ ملک پروازوں اور اوور فلائٹوں سمیت کُل ایک لاکھ 69 ہزار 473 کی تعداد میں فضائی ٹریفک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اوعرال اوعلو نے کہا ہے کہ گذشتہ مہینے میں مسافروں کی تعداد اندرونِ ملک پروازوں میں 70 لاکھ 84 ہزار 852 مسافر اور بیرونِ ملک پروازوں میں 84 لاکھ 70 ہزار 630  مسافر رہی ہے۔ براہِ راست ٹرانزٹ مسافروں کو مِلا کر ہمارے ہوائی اڈّوں نے 2023 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8،2 فیصد اضافے کے ساتھ کُل ایک کروڑ 55 لاکھ 62 ہزار 646 افراد کو سفر کی سہولیات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق ہوائی اڈّوں پر اترنے اور پرواز لینے والے طیاروں کی تعداد اندرونِ ملک پروازوں میں 9 لاکھ 2 ہزار 78 اور بیرونِ ملک پروازوں میں 8 لاکھ 66 ہزار 779 رہی ہے۔ اوور فلائٹ کے ساتھ ہمارے ہوائی اڈّوں پر فضائی ٹریفک 2023 کے مقابلے میں 5،5 فیصد اضافے کے ساتھ  22 لاکھ 90 ہزار 581 طیارے  رہی ہے اور سال بھر میں 2023 کے مقابلے میں 7،5 فیصد اضافے کے ساتھ 23 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار 611 مسافروں نے ہمارے ہوائی اڈّے استعمال کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں