ترکیہ: سمندری مصنوعات کی برآمدات سے حاصل کردہ زرِ مبادلہ میں 23 فیصد اضافہ

ترکیہ کا، سمندری مصنوعات کی برآمدات سے، حاصل کردہ زرِ مبادلہ 23 فیصد اضافے کے ساتھ 20 کروڑ 6 لاکھ 99 ہزار 555 ڈالر تک پہنچ گیا

2223237
ترکیہ: سمندری مصنوعات کی برآمدات سے حاصل کردہ زرِ مبادلہ میں 23 فیصد اضافہ

ترکیہ کا، بحیرہ اسود سے جنوری۔نومبر کے دوران کی گئی سمندری مصنوعات کی برآمدات سے، حاصل کردہ زرِ مبادلہ 23 فیصد اضافے کے ساتھ 20 کروڑ 6 لاکھ 99 ہزار 555 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین انتظامی کمیٹی کے سربراہ 'صفوت قالیون جو 'نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ  اسود سے رواں سال کے 11 مہینوں میں 33 ہزار 416 ٹن بحری مصنوعات برآمد کی گئیں اور 20 کروڑ 6 لاکھ 99 ہزار 555 ڈالر زرِمبادلہ کمایا گیا ہے۔

حالیہ برآمداتی مقدار اور زرِ مبادلہ گذشتہ سال کے اسی  دورانیے کی 28 ہزار 287 ٹن بحری مصنوعات سے حاصل ہونے والے 16 کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار 894 ڈالر  سے مقدار میں 18 فیصد اور قدر میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال میں 13 کروڑ 89 لاکھ 37 ہزار 532 ڈالر  کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات  روس کو کی گئی ہیں۔ اس کے بعد 1 کروڑ 71 لاکھ 74 ہزار 976 ڈالر کے ساتھ بیلاروس دوسرے اور 1 کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار 113 ڈالر کے ساتھ ویتنام تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

قالیون جو  نے کہا ہے کہ مذکورہ برآمدات کا 13 کروڑ 8 لاکھ 27 ہزار 350 ڈالر مالیت کا حصّہ ضلع ترابزون سے برآمد کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں