روس نے مغربی ممالک پر عائد غذائی پابندیوں کی مدت بڑھا دی

روسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت کچھ ممالک کی جانب سے عائد کردہ 'جوابی پابندیوں' میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے

2215332
روس نے  مغربی ممالک پر عائد غذائی پابندیوں کی مدت بڑھا دی

روس نے خوراک کے شعبے پر عائد پابندیوں میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی ہے جو اس نے 2014 سے کچھ مغربی ممالک پر عائد کی ہیں۔

روسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت کچھ ممالک کی جانب سے عائد کردہ 'جوابی پابندیوں' میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ کو پابندیوں والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔

مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے روس 2014 سے امریکہ، یورپی یونین اور کچھ مغربی ممالک کی کچھ غذائی مصنوعات پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

ان پابندیوں کے تحت مغربی ممالک سے کچھ گوشت اور ڈیری مصنوعات، سبزیوں اور پھلوں کی درآمد روک دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں