ترکیہ کی جی۔20 ممالک کو برآمدات 37 فیصد کےا ضافے سے100 ارب ڈالر ہو گئیں

G20 دنیا کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 85 فیصد اور عالمی تجارت کا 75 فیصد ہے

2211200
ترکیہ کی جی۔20 ممالک کو برآمدات 37 فیصد کےا ضافے سے100 ارب ڈالر ہو گئیں

G20 ممالک کو ترکیہ کی برآمدات کی آمدنی 2019-2023 کی مدت میں تقریباً 37 فیصد اضافے کے ساتھ  100 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

G20 دنیا کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 85 فیصد اور عالمی تجارت کا 75 فیصد ہے۔

ترکیہ نےجی۔20 کے 18 ممالک کو  2019 میں 71 بلین 197 ملین ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں۔

ترکیہ نے 2022 میں ان ممالک کو 97 بلین 322 ملین ڈالر اور گزشتہ سال 97 بلین 249 ملین ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں۔ اس طرح، 2019-2023 کے عرصے میں ان ممالک کو ترکیہ کی برآمدات میں تقریباً 37 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 100 بلین ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

رواں سال کے پہلے 9 ماہ  میں ترکیہ نے ان 18 ممالک کو 73 بلین 889 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں۔



متعللقہ خبریں