ترک وزیر خزانہ کی چین میں مصروفیات،نائب صدر سے ملاقات

بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں ہونے والی ملاقات میں شیمشک نے کہا کہ وہ صدر رجب طیب ایردوان اور چینی صدر شی جن پنگ کی مشترکہ خواہش کے مطابق دو ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں

2208115
ترک وزیر خزانہ کی چین میں مصروفیات،نائب صدر سے ملاقات

وزیرخزانہ  محمد شیمشک نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی۔

ترکیہ-چین بین الحکومتی تعاون کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے لیے بیجنگ میں موجود شمشیک اپنی ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر شیمشک نے اپنی ملاقاتوں کے سلسلے میں چین کے نائب صدر ہان سے ملاقات کی۔

بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں ہونے والی ملاقات میں شیمشک نے کہا کہ وہ صدر رجب طیب ایردوان اور چینی صدر شی جن پنگ کی مشترکہ خواہش کے مطابق دو ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

نائب صدر ہان نے کہا کہ دونوں ممالک کے قائدین کی خواہش کے مطابق ،حالیہ برسوں میں تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ترکیہ-چین بین الحکومتی تعاون کمیٹی کا دوسرا اجلاس بیجنگ میں منعقد کرنے کو اہم قرار دیا۔

ہان نے کہا کہ چینی حکومت ترکیہ کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے اور دونوں ممالک بنیادی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی حمایت، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی، بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے تجارت، سرمایہ کاری، نقل و حمل اور مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ، توانائی، زراعت اور سیاحت جیسے تعاون کے شعبوں کے ساتھ ساتھ دیگر دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں