ٹیک آف استنبول دسمبر میں منعقد ہوگا

ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن آف ترکیہ (ٹی 3 فاؤنڈیشن) کی قیادت میں منعقد ہونے والی نمائش  یہ 2018 سے جدید خیالات، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو اکٹھا کرکے مستقبل کی راہ ہموار کر رہا ہے

2207874
ٹیک آف استنبول دسمبر میں منعقد ہوگا

کاروباراور ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے باوقار اجلاس  "ٹیک آف استنبول" 11-12 دسمبر، 2024 کو استنبول ایکسپو سینٹر میں  منعقد ہوگا ۔

ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن آف ترکیہ (ٹی 3 فاؤنڈیشن) کی قیادت میں منعقد ہونے والی نمائش  یہ 2018 سے جدید خیالات، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو اکٹھا کرکے مستقبل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

ٹیک آف استنبول 2024 نہ صرف کاروباری افراد کو ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے بلکہ انعامات کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔

کاروباری افراد کو  اس نمائش کے دوران  اسٹالوں  پر اپنے منصوبوں کی نمائش کرکے وسیع  صارفین تک پہنچنے، نیٹ ورکنگ کے مواقع کے ساتھ اس شعبے کے دیگر پیشہ ور افراد سے ملنے اور سرمایہ کار اداروں کے ساتھ بلمشافہ  ملنے کا موقع ملے گا۔

متاثر کن مقررین کاروباری افراد کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں گے اس کے علاوہ ، ٹیک آف 20 کے تصور کے ساتھ ، سب سے نو آموز تاجروں کو سرمایہ کاری ایوارڈ جیتنے کا موقع ملے گا۔

اس کے علاوہ  نمائش  میں  شراکت دار  اداروں اور اسپانسرز کی جانب سے پیش کیے جانے والے خصوصی ایوارڈز سے   نئے تاجروں عالمی مارکیٹ میں کھلنے کے  معاملے میں تقویت ملے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں