ترکیہ: زیوارت سے حاصل کردہ زرِ مبادلہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترکیہ کا، زیورات کی برآمدات سے حاصل کردہ ، زرِ مبادلہ  6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

2206750
ترکیہ: زیوارت سے حاصل کردہ زرِ مبادلہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
mucevher.jpg
mucevher ihracati.jpg

رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترکیہ کا، زیورات کی برآمدات سے حاصل کردہ ، زرِ مبادلہ  6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

جنوری۔اکتوبر کی مدت میں ترکیہ کی زیورات کی برآمدات سے حاصل کردہ  آمدنی، گزشتہ سال کے اسی دورانیےکے مقابلے میں 7.8 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب 14 کروڑ91 لاکھ  148 ہزار ڈالرتک پہنچ  گئی ہے۔

جنوری تااکتوبر کی مدت میں زیورات کی برآمدات کا کُل برآمدات میں حصہ 2.8 فیصد ریکارڈکیا گیا ہے۔

زیورات کی صنعت میں سب سے زیادہ برآمدات 2.1 ارب ڈالر کی آمدنی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو کی گئیں، اس کے بعد 577.6 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ دوسرے، 458.7 ملین ڈالر کے ساتھ ہانگ کانگ تیسرے، 420.3 ملین ڈالر کے ساتھ عراق چوتھے  اور 256.1 ملین ڈالر کے ساتھ میکسیکو پانچویں  نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں