ترکیہ کی ماہِ اکتوبر میں تاریخِ جمہوریہ کی بلند ترین برآمدات

ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.6 فیصد اضافے کے ساتھ 23.6 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئیں

2205680
ترکیہ کی ماہِ اکتوبر میں تاریخِ جمہوریہ کی بلند ترین برآمدات

وزیر تجارت عمر بولات  کا کہنا ہے کہ "ماہ ِاکتوبر میں، ہم نے اپنی جمہوریہ کی تاریخ میں اکتوبر کی سب سے زیادہ برآمدات کا ریکارڈ توڑا ہے۔"

بولات نے انطالیہ میں ماہ  اکتوبر کی غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا۔

وزیر بولات نے کہا، "اکتوبر میں، ہم نے اپنی جمہوریہ کی تاریخ کا سب سے زیادہ اکتوبر کا ریکارڈ توڑا ہے۔ ہماری برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.6 فیصد اضافے کے ساتھ 23.6 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔ اکتوبر میں قائم ہونے والے ریکارڈ کے ساتھ، ہم نےگزشتہ  15 مہینوں میں سے 10 میں ماہانہ برآمدات کا  ریکارڈ  قائم کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "2024 کے پہلے 10 مہینوں میں برآمدات ،گزشتہ برس کے اسی دورانیہ  کے مقابلے میں 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 216.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔"



متعللقہ خبریں