اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا

ترکیہ کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ "B+" سے بڑھا کر "BB-" کر دی گئی ہے اور کریڈٹ ریٹنگ کا آؤٹ لک "مستحکم" ہے

2205662
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا

 

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کو "B+" سے بڑھا کر "BB-" کر دیا اور کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "مستحکم" قرار دیا ہے۔

S&P نے ترک معیشت کے بارے میں اپنے جائزات پیش کیے ہیں۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ "B+" سے بڑھا کر "BB-" کر دی گئی ہے اور کریڈٹ ریٹنگ کا آؤٹ لک "مستحکم" ہے۔ علاوہ ازیں ملک کی قلیل مدتی کریڈٹ ریٹنگ "B" کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ جمہوریت سنٹرل بینک  کی  سخت مالی پالیسی کے موقف نے ترک حکام کو لیرا کو مستحکم کرنے، افراط زر  میں گراوٹ،  مالی ذخائر کی از سر نو ترتیب  اور مالی نظام کوزر ِ مبادلہ کے اثرات سے  مبرا کرنے میں معاونت فراہم کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دیگر ممالک  کے ساتھ ترکیہ کی بچت کا فرق کم ہو گیا ہے اور اسی  صورت حال  کا 2022 سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب میں تقریباً 4 پوائنٹس  کی کمی  کے ساتھ مشاہدہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آؤٹ لک مستحکم ہے، جو کہ اگلے 12 مہینوں میں بلند سطح کی افراط زر کی شرح میں گراوٹ لانے،  ملازمین  کی  اجرت کی توقعات کو منظم کرنے اور ترک معیشت کو دوبارہ متوازن کرنے کے معاملے میں معینہ منصوبہ بندی سے متعلق آئندہ کے 12 ماہ کے توازن رسک کے مطابق  کام کرے گا۔



متعللقہ خبریں