کیوبا پر اقتصادی پابندیاں ختم کی جائیں،اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کرلی
کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز پاریلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرارداد کیوبا کے عوام کے بیرونی مداخلت کے بغیر آزادی، خودمختاری اور حق خودارادیت کی حمایت کرتی ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ سے کیوبا پر عائد معاشی اور تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والی قرارداد منظور کر لی ہے۔
193 رکنی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رائے دہی کے دوران قرارداد 1 غیر جانبدار اور 2 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 187 ووٹوں سے منظور کی گئی۔
امریکہ اور اسرائیل نے مخالفت" میں ووٹ دیا جبکہ مولدووا نے غیر جانبدار ووٹ دیا۔
قرارداد میں امریکہ سے کیوبا پر عائد معاشی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز پاریلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرارداد کیوبا کے عوام کے بیرونی مداخلت کے بغیر آزادی، خودمختاری اور حق خودارادیت کی حمایت کرتی ہے۔
پاریلا نے کیوبا کے ناکہ بندی کے بغیر زندہ رہنے کے حق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ استحصال اور ناانصافی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 1992 سے منظور کی جانے والی قراردادوں میں امریکہ سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی غیر پابند قرارداد تجویزی نوعیت کی ہے اور بین الاقوامی برادری کا موقف ظاہر کرتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے کیوبا پر پہلی بار 1960 میں پابندیاں عائد کی تھیں اور بعد کے سالوں میں ان کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا تھا۔