ترکیہ: برآمداتی ماحول خوشگوار، برآمدات میں ثابت قدمی کے ساتھ اضافہ

بحیثیت حکومت و وزارت ہماری اختیار کردہ پالیسیوں کے طفیل ملک کا برآمداتی ماحول مستقل مستحکم ہو رہا ہے: وزیر تجارت عمر بولات

2185417
ترکیہ: برآمداتی ماحول خوشگوار، برآمدات میں ثابت قدمی کے ساتھ اضافہ

ترکیہ کی برآمدات مثبت پیش رفت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ماہِ جولائی کے خارجہ تجارتی انڈیکس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 8 مہینوں میں ترکیہ کی برآمدات مستقل بڑھوتی کے رجحان کے ساتھ ماہِ اگست میں 51،3 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔

وزیر تجارت عمر بولات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بحیثیت حکومت و وزارت ہماری اختیار کردہ پالیسیوں کے طفیل ملک کا برآمداتی ماحول مستقل مستحکم ہو رہا ہے۔ ہماری برآمدات میں اضافہ استقرار کے ساتھ  اور  گلوبل اہداف کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں جاری ہے۔

وزیر تجارت عمر بولات نے اس مرحلے میں کردار ادا کرنے والے برآمد کنندگان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں