ترکیہ: رواں سال ایفیس نے 18 لاکھ 54 ہزار 220 سیاحوں کی میزبانی کی

رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں ترکیہ کے تاریخی شہر ایفیس آنے والے سیاحوں کی تعداد 18 لاکھ 54 ہزار 220 ہو گئی

2184123
ترکیہ: رواں سال ایفیس نے 18 لاکھ 54 ہزار 220 سیاحوں کی میزبانی کی

ترکیہ کے، یونیسکو عالمی ورثہ فہرست میں شامل، تاریخی شہر ایفیس نے رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں اندرون اور بیرون ملک سے 18 لاکھ 54 ہزار 220 سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔

ترکیہ وزارتِ سیاحت و ثقافت کے، رات کے وقت عجائب گھروں کو کھُلا رکھنے کے، فیصلے پر عمل شروع ہونے کے بعد سے سیاحوں کو رات کے وقت بھی ایفیس تاریخی شہر کی خوبصورتیاں دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

سال بھر ،جیلسوس کتب خانہ، آگورا اسکوائر، کریت لر شاہراہ، دومیتیئن عبادتگاہ، تراجان چشمہ، 25 ہزار افراد کی صلاحیت والا قدیم تھئیٹر، قدیم بندرگاہ   اور اسٹیڈیئم رنگا رنگ آرائشی روشنیوں میں سیاحوں کو ایک دلکش منظر پیش کرتے رہے۔

وزارت سیاحت و ثقافت کے اعداد و شمار کے مطابق ایفیس نے جنوری۔اگست 2023 کے دوران 11 لاکھ 50 ہزار 529 سیاحوں کی میزبانی کی اور 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 18 لاکھ 54 ہزار 220 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں