ترکیہ: فضائی تجارت میں 72 فیصد اضافہ

ترکیہ نے 2019۔2023 کے 5 سالہ عرصے میں 71،5 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ  کُل 92،5 بلین ڈالر کی برآمدات کی ہیں

2182286
ترکیہ: فضائی تجارت میں 72 فیصد اضافہ

ترکیہ نے 2019۔2023 کے 5 سالہ عرصے میں فضائی راستے سے 72 فیصد اضافے کے ساتھ 92،5 بلین ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

2019 میں فضائی راستے سے ملک سے 14،8 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ 2020 میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں رسل و رسائل محدود ہونے کے باوجود ترکیہ سے بذریعہ فضائی راستے کے 12،7 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

وباء کے خلاف اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کی وجہ سے 2021 میں فضائی راستے سے کی گئی برآمدات 18،7 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو 2022 میں 20،7 بلین ڈالر اور 2023 میں 25،5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس طرح 5 سالہ عرصے میں 71،5 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ  کُل 92،5 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

دوسری طرف رواں سال کے جنوری تا جولائی کے 7 مہینوں کے دوران بھی فضائی راستے سے تجارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مذکورہ دورانیے میں ترکیہ سے فضائی راستے کے ذریعے 14،2 بلین ڈالر کی تجارت کی گئی۔ گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں یہ تجارتی اعداد و شمار 12،7 بلین ڈالر تھے۔



متعللقہ خبریں