ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جولائی میں 13.8 فیصد کا اضافہ
جولائی 2024 میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں برآمدات 13.8 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ارب 510 ملین ڈالر تک رہیں
2180811
ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جولائی میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترکیہ محکمہ شماریات نے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا۔
جس کے مطابق جولائی 2024 میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں برآمدات 13.8 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ارب 510 ملین ڈالر تک رہیں۔
2024 کے جنوری تا جولائی کے عرصے میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.1 فیصد بڑھ کر 148 ارب 738 ملین ڈالر تک ریکارڈ ہوئی ہیں۔
جرمنی جولائی میں برآمدات میں پہلے نمبر پر رہا۔
جرمنی کو برآمدات 1 بلین 752 ملین ڈالر رہی ہیں تو اس کے بعد 1 ارب 604 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ، 1 ارب 441 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ، 1 ارب 59 ملین ڈالر کے ساتھ عراق اور 1 ارب 29 ملین ڈالر کے ساتھ اٹلی کا نمبر ہے۔