بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

یہ نایاب ہیرا گزشتہ 120 سالوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے جس کی مشابہت 1905 میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے دنیا کے مشہور کولینن ہیرے سے کی جا رہی ہے

2178996
بوٹسوانا میں  دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا  دریافت

 جنوبی افریقی ملک بوٹسوانا میں 499 گرام وزنی دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت کرلیا گیا۔

خبر کے مطابق، بوٹسوانا میں کان کنوں نے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت کیا ہے، جو 2 ہزار 492 قیراط کا ہے اور جس کی مالیت کروڑوں میں ہوسکتی ہے۔

 یہ نایاب ہیرا گزشتہ 120 سالوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے جس کی مشابہت 1905 میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے دنیا کے مشہور کولینن ہیرے سے کی جا رہی ہے۔ 

کولینن ہیرا 3,106 قیراط کا تھا جو بعد میں 9 الگ الگ پتھروں میں کاٹ دیا گیا تھا جن میں سے کئی اب برطانوی شاہی زیورات کا حصہ ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ نیا دریافت ہونے والا ہیرا کس حد تک اعلیٰ معیار کے جواہرات میں تبدیل ہو گا لیکن اس کی بہت بڑی جسامت کی وجہ سے اس کی قیمت کروڑوں میں ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں