یورپ سے ترکیہ کا سفر وہ بھی 1 یورو میں
اےجیٹ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بتایا ہے کہ 22 تا 24 اگست کے درمیان سیاحت کےلیے خریدے گئےخصوصی ٹکٹوں کی قیمت ایک یورو پلس ٹیکس ہوگی
2178575
ترکش ایئر لائنز کی ذِلی کمپنی اےجیٹ نے یورپ سے ترکیہ آنے والے مسافروں کےلیے ٹکٹ کی قیمت ایک یورو رکھی ہے ۔
اےجیٹ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بتایا ہے کہ 22 تا 24 اگست کے درمیان سیاحت کےلیے خریدے گئےخصوصی ٹکٹوں کی قیمت ایک یورو پلس ٹیکس ہوگی ۔
اس خصوصی پیشکش سے جرمنی،آسٹریا،بیلجیئم،بوسنیا،ڈنمارک،فرانس،ہالینڈ،ہنگری،شمالی مقدونیہ ،برطانیہ،سویٹ زرلینڈ،اٹلی،کوسوو اور سربیا سے ترکیہ آنے والے مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔