20 برسوں میں ترکیہ میں 267 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی
عالمی سطح پر بڑی کمپنیاں ہمارے ملک کو الیکٹرک گاڑی، بیٹری اور لاجسٹک سرمایہ کاری کے لیے ترجیح دیتی ہیں
جون 2003-2024 کی مدت میں مجموعی طور پر 266.9 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔
وزیر خزانہ اور خزانہ مہمت شمشیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ترکیہ میں ہونےو الی والی سرمایہ کاری کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی۔
شمشیک نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے "عالمی سطح پر بڑی کمپنیاں ہمارے ملک کو الیکٹرک گاڑی، بیٹری اور لاجسٹک سرمایہ کاری کے لیے ترجیح دیتی ہیں۔ 2003تا2024 جون کے عرصے میں کل 266.9 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔2003 سے قبل0.2 فیصد کی سطح کی عالمی براہ راست سرمایہ کاری کی شرح "2003تا 2023 کی مدت میں بڑھ کر 0.9 فیصد ہو گئی۔"
انہوں نے کہا کہ کہ بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں ہمارا ہدف 2028 تک اس شرح کو 1.5 فیصد تک بڑھانا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ اپنی پالیسیوں کے ساتھ ملک کو ایک بڑے پیداواری مرکز میں تبدیل کر کے شہریوں کی ترقی کی صلاحیت اور فلاح و بہبود میں اضافہ کریں گے۔