ترک وزیر تجارت کی نو منتخب برطانوی ہم منصب سے اہم بات چیت
قابل تجدید توانائی اور نقل و حمل کے منصوبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مالی تعاون کی اہمیت پر زور
وزیر تجارت عمر بولات نے برطانیہ کے نئے وزیر مملکت برائے تجارت جوناتھن رینالڈز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کال کی۔
بولات نے اس بات چیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کی۔
بولات نے اس بات چیت کے سود مند ہونے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ"ٹیلی فونک بات چیت میں، ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ خاص طور پر، ہم نے 2024 میں دو طرفہ تجارتی حجم کو 20 بلین ڈالر سے بڑھانے کے اپنے مقاصد اور اس کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان " آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکراتی عمل کا جائزہ لیا ہےاور انقرہ میں مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہم نے قابل تجدید توانائی اور نقل و حمل کے منصوبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مالی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔"
وزیر بولات نے اپنے برطانوی ہم منصب کو نئے عہدے پر تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
متعللقہ خبریں
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے ترکیہ کی ریٹنگ میں مزید ایک درجے کا اضافہ کر دیا
فچ کی رواں سال کے لیے ترکیہ کی شرح نمو کی توقع 3.5 فیصد اور افراط زر کی توقع 43 فیصد ہے