فِچ نے اسرائیل کا کریڈٹ اسکور گِرا دیا

اسرائیل کے کریڈٹ اسکور کو ' A+ ' سے کم کر کے 'A' کر دیا گیا اور کریڈٹ اسکور کا رجحان منفی ہے: فِچ

2174752
فِچ نے اسرائیل کا کریڈٹ اسکور گِرا دیا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی 'فچ ریٹنگ' نے غزّہ میں جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے کریڈٹ اسکور کو 'اے پلس' سے گِرا  کے 'اے' کر دیا ہے۔

فچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے کریڈٹ اسکور کو ' A+ ' سے کم کر کے 'A' کر دیا گیا اور کریڈٹ اسکور کا رجحان منفی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزّہ میں جاری جنگ، بڑھتے ہوئے جیوپولیٹک خطرات اور ایک سے زائد عسکری محاذوں سے آپریشنوں کے اثرات کریڈٹ اسکور میں کمی  کا سبب بنے ہیں۔ اس کمی سے اسرائیل کی سرکاری مالیات کو دہچکہ لگا ہے۔

بیان میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ رواں سال میں اسرائیل کی گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ  بجٹ میں 7،8 فیصد خسارے کا سبب بنے گی اور درمیانی مدّت کے قرضہ جات کی شرح گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ سے 70 فیصد زیادہ رہے گی۔



متعللقہ خبریں