ترکیہ اور جنوبی کوریا کے درمیان SWAP معاہدہ
بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کی مدت تین سال کےلیے ہوگی جس میں توسیع کا امکان بھی موجود ہوگا،اس معاہدے کا مقصد کرنسی ٹرانسفر پر مبنی تجارتی مطابقت کے ذریعے دو طرفہ تجارتی و مالی تعاون کی حوصلہ افزائی کی جا سکے گی
2174335
ترکیہ اور جنوبی کوریا کے مرکزی بینکوں کے درمیان ترک لیرا اور جنوبی کوریائی وونو کے درمیان SWAP معاہدہ طے کیا گیا ہے ۔
ترک بینک کے صدر فاتح قارا خان اور کوریائی بینک کے صدر چانگ یونگ ری نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس SWAP معاہدے سے دونوں بینکوں کے درمیان زر مبادلہ کے ذریعے 56 ارب ترک لیرے یا 2٫3 ٹریلیئن کوریائی وونو مالیت کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کی مدت تین سال کےلیے ہوگی جس میں توسیع کا امکان بھی موجود ہوگا،اس معاہدے کا مقصد کرنسی ٹرانسفر پر مبنی تجارتی مطابقت کے ذریعے دو طرفہ تجارتی و مالی تعاون کی حوصلہ افزائی کی جا سکے گی۔
اس معاہدے کی بنا پر دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے درمیان تعاون کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا۔