رواں سال کے سات ماہ میں ترکیہ نے 261 ارب ڈالر کی برآمدات سر انجام دیں

ترکیہ اپنی شرح نمو کے ساتھ دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے

2172682
رواں سال کے سات ماہ میں ترکیہ  نے 261 ارب ڈالر کی برآمدات سر انجام دیں

ترکیہ نے سال کے صرف پہلے سات مہینوں میں 261 بلین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ گزشتہ 12 ماہ کے برآمدات کے اعداد و شمار تک پہنچ کر ریکارڈ توڑا ہے۔

استنبول میں تیار ملبوسات کے میلے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت عمر بولات نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اپنی شرح نمو کے ساتھ دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے اور برآمدات کے اعداد و شمار کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔

امسال کے پہلے تین مہینوں میں ملک میں کل قومی آمدنی بڑھ کر 1 ٹریلین 159 بلین ڈالر ہو ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے  وزیر بولات نے کہا، "5.7 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ، ترکیہ دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

برآمدات  کے بھی صحیح راستے پر ہونے پر زور دیتے ہوئے  وزیر بولات نے کہا، "ہم نے سال کے آخر تک 267 بلین ڈالر کی اشیا کی برآمدات اور 110 بلین ڈالر کی سروسز  فراہم کرنے کا  ہدف مقرر کیا تھا۔ جولائی تک، ہم گزشتہ 12 مہینوں میں برآمدات میں 261.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔



متعللقہ خبریں