نائیجیریا: مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، 17 افراد ہلاک

نائیجیریا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں 17 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی  ہو گئے

2170616
نائیجیریا: مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، 17 افراد ہلاک

نائیجیریا میں پیٹرول سبسڈی ہٹائے جانے کے بعد بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق بعض علاقوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران 17 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی  ہو گئے ہیں۔ پُر تشدد مظاہروں میں متعدد عمارتوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

احتجاجی مظاہروں میں بتدریج بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے بعض صوبوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

نائیجیریا کے صدر 'بولا احمد تینوبو' نے 29 مئی کو 2023 کو پیٹرول مصنوعات  سے سبسڈی ہٹا دی جس کے بعد ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔

ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 0،24 ڈالر سے بڑھ کر 0،82 ڈالر ہونے کے بعد روز مرّہ اشیائے صَرف مہنگی ہو گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں