انطالیہ ہوائی اڈے پر 1 ماہ میں 50 لاکھ مسافروں کی آمدو روانگی

ملکی  ہوائی اڈوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ  گزشتہ ماہ  انطالیہ ہوائی اڈے سے اندرون ملک  مسافروں کی تعداد 5 لاکھ 91 ہزار 597 جبکہ بیرون ملک مسافروں کی تعداد 44 لاکھ 96 ہزار 149 ریکارڈ کی گئی

2160778
انطالیہ ہوائی اڈے پر 1 ماہ میں 50 لاکھ مسافروں کی آمدو روانگی

 انطالیہ ہوائی اڈے نے گزشتہ ماہ  50 لاکھ  مسافروں کو سہولیات فراہم کی ہیں۔

 ملکی  ہوائی اڈوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ  گزشتہ ماہ  انطالیہ ہوائی اڈے سے اندرون ملک  مسافروں کی تعداد 5 لاکھ 91 ہزار 597 جبکہ بیرون ملک مسافروں کی تعداد 44 لاکھ 96 ہزار 149 ریکارڈ کی گئی ۔

 ماہ جون میں انطالیہ ہوائی اڈے پر اندرون ملک 4212  جبکہ بیرون ملک  سے25409 پروازوں کی آمد وروانگی ممکن ہوئی جبکہ مال برداری ،ڈاک اور سامان کا مجموعی حجم تقریبا57 ہزار 827 ٹن  رہا ۔

 سال رواں کی پہلی شش ماہی کے دوران انطالیہ ہوائی اڈے  سے 1کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار800 مسافروں کو سہولت فراہم کی گئی جبکہ 93913 پروازوں کی آمدورفت ممکن بنی ۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں