مصر-یورپی یونین کانفرنس،67٫7 ارب ڈالرز کے معاہدے

مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے  قاہرہ میں ہونے والے مصر۔یورپی یونین سرمایہ کاری کانفرنس  کے دوران بتایا کہ  طرفین کے درمیان 67٫7 ارب یورو مالیت کے مختلف معاہدے کیے ہیں

2157767
مصر-یورپی یونین کانفرنس،67٫7 ارب ڈالرز کے معاہدے

مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے  قاہرہ میں ہونے والی مصر۔یورپی یونین سرمایہ کاری کانفرنس  کے دوران بتایا کہ  طرفین کے درمیان 67٫7 ارب یورو مالیت کے مختلف معاہدے کیے ہیں۔

 اواخر ہفتہ منعقدہ اس کانفرنس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی ،یورپی یونین کمیشن کی صدر اورسلا وان ڈر لیئن اور مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے شرکت کی ۔

 یورپی یونین کے وفد نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ کانفرنس مصر اور یورپی یونین کے درمیان مارچ 2024 میں طے ہوئی سیاسی و اقتصادی شعبوں میں مطابقت اورتعاون کے  نئے مراحل کی ایک اہم کڑی ثابت ہوئی ہے ۔

صدر السیسی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ مصر کے تعلقات میں تعاون کے مختلف شعبوں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

 کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم مدبولی نے  خواہش ظاہر کی کہ اس قسم کی کانفرنس کا انعقاد ہر سال ہونا چاہیئے۔

 مدبولی نے بتایا کہ  ہم نے 67٫7 ارب یورو کے تعاون پر مبنی مختلف معاہدے  طے کیے ہیں جن میں گرین ہائیڈروجن،برقی موٹرگاڑیاں،بنیادی ڈھانچے،جدید نقل وحمل ،اطلاعات اورانفارمیشن ٹیکنولوجی سمیت 35 دیگر شعبے شامل ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں