ماہ مئی میں ترکیہ کی برآمدات 25 ارب کے قریب رہیں

ترک  محکمہ  شماریا ت اور وزارت تجارت کے تعاون سے تیار کردہ  ماہ مئی کے  عبوری غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان

2157142
ماہ مئی میں ترکیہ کی برآمدات 25 ارب کے قریب رہیں

ترکیہ کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے مئی میں 11.3 فیصد بڑھ کر 24 ارب 66 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اس کی درآمدات 10.4 فیصد کم ہو کر 30 ارب 568 ملین ڈالر تک  رہی ہیں۔

ترک  محکمہ  شماریا ت اور وزارت تجارت کے تعاون سے تیار کردہ  ماہ مئی کے  عبوری غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے مئی میں 48 فیصد کم ہو کر 6 ارب 502 ملین ڈالر رہا۔

درآمدات ۔ برآمدات کا  تناسب مئی 2023 میں 63.4 فیصد سے بڑھ کر گزشتہ ماہ 78.7 فیصد ہو گیا۔

اس ماہ  جرمنی 1 بلین 902 ملین ڈالر کے ساتھ برآمدات میں پہلے نمبر پر رہا۔

اس کے بعد برطانیہ کو 1 ارب 521 ملین ڈالر، متحدہ امریکہ کوایک ارب 475 ملین ڈالر ،  عراق کو  1 ارب 148 ملین ڈالر  اور اٹلی کو  1 ارب 124 ملین ڈالر  کی برآمدات سر انجام دی گئیں۔

یہ پانچ ممالک مجموعی برآمدات کے 29٫8 فیصد کو تشکیل دیتے ہیں۔

ماہ مئی میں سے سب سے زیادی درآمدات چین سے کی گئیں۔



متعللقہ خبریں