تاتارستان ایوان تجارت کا وفد ازمیر میں

ترکیہ اور تاتارستان کے درمیان تجارتی حجم میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں فریق باہمی تعلقات میں فروغ اور تنّوع کے معاملے میں پُر عزم ہیں: ازمیر ایوانِ تجارت

2104863
تاتارستان ایوان تجارت کا وفد ازمیر میں

تاتارستان ایوان تجارت کے وفد نے ترکیہ کے ضلع ازمیر میں کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ازمیر ایوانِ تجارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمہوریہ تاتارستان کے ایوانِ تجارت و صنعت کی رکن 13 فرموں کے ساتھ کاروباری مذاکرات کئے گئے ہیں۔

ازمیر ایوانِ تجارت انتظامی کمیٹی کے سربراہ محمود اوعوزگینیر نے کہا ہے کہ ترکیہ اور تاتارستان کے درمیان تجارتی حجم میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں فریق بھی باہمی تعلقات میں فروغ اور تنّوع کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔

اوعوزگینیر نے کہا ہے کہ "ہمارا باہمی تعاون محض تجارت تک محدود نہیں ہے۔ تاتارستان میں، توانائی، رسل و رسائل ، تعمیرات اور آٹو موٹیو سمیت متعدد شعبوں میں ، ترک سرمایہ کاروں کی تعداد میں اور ان کی سرمایہ کاریوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں 200 کے قریب ترک فرموں نے، مختلف سیکٹروں  سے متعلقہ،  13 تاتار فرموں کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں