ترکیہ کی برآمدات 2023 میں 255 بلین ڈالر سے تجاز کر گئی

وزارت تجارت اور ترکیہ کے شماریاتی ادارے کے تعاون سے بنائے گئے گزشتہ سال دسمبر اور پورے 2023 کے لیے عارضی غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے

2095632
ترکیہ کی برآمدات 2023 میں 255 بلین ڈالر سے تجاز کر گئی

ترکی کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.6 فیصد بڑھ کر 2023 میں 255 بلین 777 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جب کہ اس کی درآمدات میں 0.5 فیصد کمی واقع ہو کر 361 ارب 774 ملین ڈالر تک  رہ گئی ہیں۔

وزارت تجارت اور ترکیہ کے شماریاتی ادارے کے تعاون سے بنائے گئے گزشتہ سال دسمبر اور پورے 2023 کے لیے عارضی غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے مطابق جنرل ٹریڈ سسٹم (جی ٹی ایس) کے دائرہ کار میں دسمبر 2023 میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 0.4 فیصد بڑھ کر 23 ارب ڈالر ہوگئی ہیں  جب کہ درآمدات 11 فیصد کم ہوکر 29 ارب 39 کروڑ ڈالر رہ گئی ہیں ۔

غیر ملکی تجارتی خسارہ دسمبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر 37.8 فیصد کم ہوا جو 9 ارب 713 ملین ڈالر سے کم ہو کر 6 ارب 39 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے ۔

دسمبر 2022 میں برآمدات  اور درآمدات کا  تناسب 70.2 فیصد تھا جو  گزشتہ ماہ 79.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ برآمدات 2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.6 فیصد بڑھ کر 255 ارب 777 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں  اور  درآمدات 0.5 فیصد کم ہو کر 361 ارب 774 ملین ڈالر رہ گئی ہیں ۔

غیر ملکی تجارتی خسارہ گزشتہ سال 3.2 فیصد کم ہو کر 105 ارب 997 ملین ڈالر تک رہ  گیاہے ۔

برآمدات اور درآمدت  کا تناسب 2022 میں 69.9 فیصد سے بڑھ کر گزشتہ سال 70.7 فیصد ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں