کینیڈا نے ترکیہ پر عائد اسلحہ پابندی ختم کر دی
کینیڈا کی حکومت نے ترکیہ کو دفاعی مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیوں پر 2020 سے عائد شدہ پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے

کینیڈا کی حکومت نے ترکیہ کو دفاعی مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیوں پر 2020 سے عائد شدہ پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر برآمد کنندہ کمپنیوں کے لیے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اُن پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
اس فیصلے کے بعد اب اسلحہ سمیت دیگر ضروری دفاعی مصنوعات کے حامل برآمد کنندگان ترکیہ کےلیے درخواست دے سکیں گے جس کی چھان بین کینیئڈیئن ادارہ برائے انسداد خطرات کرنے کا اہل ہوگا۔
حکومت کینیڈا نے آرمینیا کےزیر قبضہ آذربائیجانی علاقوں اور بالائی قارا باغ میں جنگ چھیڑنے کے نتیجے میں آذربائیجان کی حمایت کی پاداش میں ترکیہ پر اسلحہ پابندی عائد کر دی تھِی۔
متعللقہ خبریں

ترکیہ کی سیاحتی آمدنی 61 ارب 103 ملین 419 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی
ترکیہ محکمہ شماریات نے 2024 کی چوتھی سہ ماہی اور عمومی طور پر سیاحتی اعدادوشمار کا اعلان کر دیا