ترکیہ کی سیاحتی آمدنی میں 13،1 فیصد اضافہ
رواں سال کی تیسری تہائی میں ترکیہ کی سیاحتی آمدنی 13،1 فیصد اضافے کے ساتھ 20 ارب 22 کروڑ53 لاکھ 17 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے
2058260

رواں سال کی تیسری تہائی میں ترکیہ کی سیاحتی آمدنی گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 13،1 فیصد اضافے کے ساتھ 20 ارب 22 کروڑ53 لاکھ 17 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ترکیہ محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے جولائی تا ستمبر کے دورانیے میں سیاحتی آمدنی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 13،1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مذکورہ دورانیے میں سیاحتی آمدنی 20 ارب 22 کروڑ53 لاکھ 17 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اس آمدنی کا 16،5 فیصد ترکیہ آنے والے اوورسیز ترک شہریوں سے اور 76،2 فیصد غیر ملکی سیاحوں سے حاصل ہوا ہے۔