ترکیہ میں پٹرول کی پیداوار 25 ہزار بیرل ہو گئی ہے
ترک پٹرولیئم کمپنی کے جنرل مینیجر ملیح خان بلگن نے پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گابار منصوبے سے اب تک یومیہ پچیس ہزار بیرل پٹرول نکالا جا رہا ہے
2054651
ترک پٹرولیئم کمپنی لیمٹڈ نے بتایا کہ شرناک میں واقع کوہ گابار میں یومیہ پٹرول کی پیداوار پچیس ہزار بیرل تک جا پہنچی ہے۔
کمپنی نے ایکس سوشل میڈا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی توانائی کا احصار کم کرنے کے ہدف تک پہنچنے کے لیے شب و روز کام کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے جنرل مینیجر ملیح خان بلگن نے پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گابار منصوبے سے اب تک یومیہ پچیس ہزار بیرل پٹرول نکالا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اور ادارہ پٹرول کی اس نعمت سے سیراب ہو رہا ہے،اواخر سال تک ہماری یومیہ پیداوار پینتیس ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ اگلے سال کے آکر تک ہمارا ہدف ایک لاکھ بیرل پٹرول نکالان ہوگا جس کے لیے ہمارا ادارہ شب و روز مصروف ہے۔