وزیر ٹیکنولوجی کا دورہ سیئول،مایہ ناز کمپنیوں کے اعلی حکام سے ملاقات
ترک وزیر برائے صنعت و ٹیکنولوجی مہمت فاتح کاجر نے جنوبی کوریائی کمپنیوں ہونڈائی،ایل جی الیکٹرونکس اور سامسنگ کے اعلی حکام سے ترکیہ میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی ہے

ترک وزیر برائے صنعت و ٹیکنولوجی مہمت فاتح کاجر نے جنوبی کوریائی کمپنیوں ہونڈائی،ایل جی الیکٹرونکس اور سامسنگ کے اعلی حکام سے ترکیہ میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی ہے۔
وزیر ٹیکنولوجی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ 24ویں عالمی سائنس فورم میں شرکت کی غرض سے سیئول میں جنوبی کوریا کی مایہ ناز ٹِیکنولوجی اور الیکٹرونک کمپنیوں کے اعلی حکام سے ملاقات کا موقع ملا ہے جس میں صنعتی بنیادی ڈھانچے،برآمداتی استعداد اور افرادی قوت کے حوالے سے ترکیہ کی قابلیت اور اہلیت کا حوالہ دیا گیا ۔
وزیر کاجر نے مزید بتایا کہ سیاسی و اقتصادی استحکا م اور عالمی برانڈز کی ترکیہ یں سمرایہ کاری بڑھ رہی ہے اور ہمارا مقصد ملک میں جدید ٹیکنولوجی کی پیداوار اور برآمدات میں فروغ کے لیے عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
متعللقہ خبریں

ترکیہ سے رومانیہ کو قدرتی گیس کی برآمدات کے حوالے سے معاہدہ طے
پائپ لائنوں کے ذریعے ترکیہ سے رومانیہ کو قدرتی گیس کی ترسیل یکم اکتوبر سے شروع ہو گی