ترکیہ: پہلے 6 مہینوں میں زرعی اجناس کی برآمدات میں 1،4 فیصد  اضافہ

ترکیہ کے زرعی اجناس کے سیکٹر نے رواں برآمداتی سال کے پہلے نصف کو 16 ارب 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بلند ترین زرمبادلہ سے مکمل کیا ہے

2012361
ترکیہ: پہلے 6 مہینوں میں زرعی اجناس کی برآمدات میں 1،4 فیصد  اضافہ

ترکیہ کے زرعی اجناس کے سیکٹر نے رواں برآمداتی سال کے پہلے نصف کو 16 ارب 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بلند ترین زرمبادلہ سے مکمل کیا ہے۔

سال کے پہلے 6 مہینوں میں زرعی اجناس کی برآمدات نے  2022 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 1،4 فیصد  اضافے کے ساتھ ترکیہ کی کُل بیرونی فروخت سے 15،4 فیصد حصہ وصول کیا ہے۔

زراعت کے شعبے سے منسلک 10 سیکٹروں  میں سے 3  کی برآمدات نے نصف سالہ برآمدات کے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ مذکورہ دورانیے میں چنوں، دالوں، پھلیوں، روغنی بیجوں اور متعلقہ مصنوعات کے سیکٹر، تازہ پھلوں اور سبزیوں کے سیکٹر اور زیتون اور زیتون کے تیل کے سیکٹر نے جنوری ۔جون برآمداتی دورانیے میں ریکارڈ برآمدات کی ہیں۔

جنوری تا جون  کے عرصے میں چنوں، دالوں، پھلیوں، روغنی بیجوں اور متعلقہ مصنوعات کے سیکٹرنے 5 ارب 51 کروڑ  ڈالر کی، تازہ پھلوں اور سبزیوں کے سیکٹر نے ایک ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اور زیتون اور زیتون کے تیل کے سیکٹر نے 55 کروڑ 98 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

جن ممالک کے ہاتھ مذکورہ مصنوعات کی سب سے زیادہ فروخت  کی گئی ان میں 96 کروڑ 62 لاکھ 7 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق پہلے، 49 کروڑ 83 لاکھ 93 ہزار ڈالر کے ساتھ روس دوسرے،  اور 20 کروڑ 39 لاکھ 67 ہزار ڈالر کے ساتھ اسپین تیسرے نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں