امریکہ نے یوکرین کے لیے تیس کروڑ ڈالر مالیت کی فوجی امدادپیکیج کا اعلان کر دیا

وائٹ ہاوس کے  قومی سلامتی و اسٹریٹیجک رابطہ افسر جان کربی کے مطابق،اس پیکج میں  پٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹمز، اے آئی ایم 7 ائیر ڈیفنس میزائل، ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹمز اور اسٹرنگر اینٹی ائیر کرافٹ میزائل شامل ہونگے

1993940
امریکہ نے یوکرین کے لیے تیس کروڑ ڈالر مالیت کی فوجی امدادپیکیج کا اعلان کر دیا

امریکہ نے یوکرین کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان کر دیا۔

وائٹ ہاوس کے  قومی سلامتی و اسٹریٹیجک رابطہ افسر جان کربی کے مطابق،اس پیکج میں  پٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹمز، اے آئی ایم 7 ائیر ڈیفنس میزائل، ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹمز اور اسٹرنگر اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کے لیے ایمونیشن شامل ہے جبکہ ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹمز، 155 ایم ایم اور 105 ایم ایم آرٹیلری راؤنڈز، 105 ایم ایم ٹینک ایمونیشن اور زونی ائیرکرافٹ راکٹ بھی پیکج کا حصہ ہیں۔

 دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرین کو 37.6 ارب ڈالر کی امریکی دفاعی امداد دی گئی ہے ، امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

پینٹاگون کے مطابق، یوکرین کی فوری اور طویل مدتی جنگی ضروریات پوری کی جائیں گی  اور یوکرین کی مشرقی اور جنوبی علاقوں سے روسی فوج کو نکالنے کی تیاریاں جاری ہے۔



متعللقہ خبریں