برطانیہ نے بریگزٹ کے بعد آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ قائم کر لیا

توقع ہے کہ ان سودوں سے ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تجارت میں اضافہ ہوگا، جبکہ برطانیہ کے صارفین کے لیے مزید مسابقتی قیمتیں سامنے آئیں گی

1993579
برطانیہ نے بریگزٹ کے بعد آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ قائم کر لیا

2016 میں بریگزٹ کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے پہلے آزاد تجارتی معاہدے  پر آج سے  عمل درآمد  ہو رہا ہے۔

برطانوی حکومت کے بیان کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے آج رات سے نافذ العمل ہو جائیں  گے۔

معاہدوں کے دائرہ کار میں، جو کہ برطانیہ کا بریکسٹ کے بعد کا پہلا آزادانہ تجارتی معاہدہ ہے، ان ممالک کو سامان کی تمام برآمدات پر کسٹم ڈیوٹی ہٹا دی جائے گی۔

توقع ہے کہ ان سودوں سے ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تجارت میں اضافہ ہوگا، جبکہ برطانیہ کے صارفین کے لیے مزید مسابقتی قیمتیں سامنے آئیں گی۔

آزاد تجارتی معاہدوں کے ساتھ، یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ برطانیہ کی آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں 53 فیصد اور نیوزی لینڈ کے ساتھ 59 فیصد اضافہ ہوگا۔

برطانیہ کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت کیمی بادینوچ نے کہا کہ " یہ ایک  تاریخی  پیش رفت ہےانہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے کاروبار ان مواقع سے مستفید ہوں گے اور  یہ اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں