یورپی یونین نے افراط زر اور شرح نمو کی توقعات کو بڑھا دیا

یورپی یونین کمیشن نے "یورپی اقتصادی تخمینہ 2023 موسم بہار" رپورٹ جاری کر دی

1986686
یورپی یونین نے افراط زر اور شرح نمو کی توقعات کو بڑھا دیا

یورپی یونین نے  سال 2023 کے افراط زر اور شرح نمو کی توقعات کو بڑھا دیا ہے۔

یورپی یونین کمیشن نے "یورپی اقتصادی تخمینہ 2023 موسم بہار" رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ یورپی یونین کی معیشت 2023 میں 1 فیصد، 2024 میں 1.7 فیصد اور یورو زون کی معیشت 2023 میں 1.1 فیصد اور 2024 میں 1.6 فیصد  کی شرح سے ترقی کرے  گی۔ یورپی یونین کمیشن کی گزشتہ "ونٹر" رپورٹ میں یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ 2023 میں یورپی یونین 0.8 فیصد اور یورو زون میں 0.9 فیصد اضافہ ہوگا۔

یورپی یونین کمیشن نے یورو زون کے لیے اپنی افراط زر کی توقع کو 2023 کے لیے 5.6 فیصد سے بڑھا کر 5.8 فیصد کر دیا۔  جبکہ یورپی یونین کے لیے افراط زر کی پیشن گوئی 2023 میں 6.4 فیصد سے بڑھا کر 6.7 فیصد کر دی گئی۔

اس طرح یورپی یونین نے  افراط زر کی توقعات میں بھی اس سال کے لیے بلندی کی جانب نظر ثانی کی ہے۔

2024 میں یورپی یونین میں افراط زر کی شرح 3.1 فیصد اور یورو زون میں 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال یورپی یونین میں افراط زر کی شرح 9.2 فیصد اور یورو زون میں 8.4 فیصد تھی۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ ترکیہ کی معیشت 2023 میں 3.5 فیصد اور 2024 میں 4 فیصد بڑھے گی، اس سال افراط زر کی شرح 45 فیصد اور 2024 میں 30.3 فیصد ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں