صدر ایردوان: ترکیہ نے جودی غبار کے علاقے سے کثیر مقدار میں پیٹرول دریافت کیا ہے

پہلے کنوئیں سے نکالے گئے تیل کی ابھی سے ریفائنری  کو ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ بلا شبہہ یہ دریافت ملک وقوم کے لیے  فائدہ مند ثابت ہو گی، ترک صدر

1982036
صدر ایردوان: ترکیہ نے جودی غبار کے علاقے سے  کثیر مقدار میں پیٹرول دریافت کیا ہے

صدر رجب طیب ایردوان نے  "ایک نئی خوشخبری  دیتے  ہوئے کہا ہے کہ  جودی غبار کے علاقے سے یومیہ ایک لاکھ بیرل  پیداوار کے حامل  پیٹرول   کے وسائل کی دریافت ہوئی ہے۔ "

کل قونیا میں  خطاب کرنے والے صدر نے بتایا کہ دنیا  بھر میں خشکی میں ہونے والی سب سے بڑی 10 دریافتوں میں سے ایک  کو  گزشتہ برس سر انجام دیا گیا ہے،  ہمارے ملک کی 5 تا 6 سال قبل یومیہ 40 ہزار بیرل کے قریب ہونے والی     پیٹرول کی پیداوار  دو گنا بڑھتے ہوئے یومیہ 80 ہزار بیرل ہو گئی ہے۔  اب میں آپ کو ایک نیا مژدہ دے رہا ہوں۔ جودی غبار میں یومیہ ایک لاکھ   بیرل  پیداوار کے حامل تیل کے کنوئیں دریافت ہوئے ہیں۔  ترک علاقے جزرے سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود تیل کے یہ ذخائر ایک اعلی معیار کے حامل ہیں۔

سطح زمین سے 2 ہزار 600 میٹر کی گہرائی میں  دریافت ہونے والے پیٹرول کی  یومیہ پیداوار کو  ایک سو کنوئیں کھودتے ہوئے   ایک لاکھ بیرل تک  بڑھایا  جا سکے گا۔  پہلے کنوئیں سے نکالے گئے تیل کی ابھی سے ریفائنری  کو ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ بلا شبہہ یہ دریافت ملک وقوم کے لیے  فائدہ مند ثابت ہو گی۔

اسی علاقے سے نئی خوشخبریوں کے بھی منتظر ہونے کا ذکر کرنے والے جناب ِ صدر نے بتایا کہ " ہم نے  غبار کے پہلے کنوئیں کا نام  علیحدگی پسند تنظیم  کی  طرف سے بے دردی سے قتل کی جانے والی  شہید  معلمہ  آئبیوکہ یالچن سے منسوب کیا ہے، ۔  اس سے قبل  اسی علاقے میں دریافت کردہ کنواں  کہ جہاں سے  یومیہ  9,000 بیرل تیل نکالا جاتا ہے، ہماری دھماکہ خیز مواد  کی ماہر  شہید اسما  چیوک کے نام  سے منسوب ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  فی الوقت یومیہ ایک لاکھ 80 ہزار پیٹرول کی پیداوار کے ساتھ  ہم نے  ملک کی توانائی کے معاملے  میں خود مختاری میں ایک  اہم قدم اٹھایا ہے۔  غبار کے ذخائر کی قیمت کئی ارب ڈالر ہے۔  جبکہ بحیرہ اسود کی گیس کی قیمت سینکڑوں ارب ڈالر  تک ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں