آسٹریلیا مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں 25 پوائنٹ کا اضافہ کر دیا

افراطِ زر کو، ایک معقول مدت میں، طے شدہ ہدف تک لانے کے لئے کرنسی پالیسی میں مزید سختی کی ضرورت پڑ سکتی ہے: فلپ لوو

1981701
آسٹریلیا مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں 25 پوائنٹ کا اضافہ کر دیا

آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے بلند افراطِ زر کے مقابل سود کے پالیسی ریٹ میں کمی کی بجائے 25 پوائنٹ کا اضافہ کر کے ایک طویل المدت مندی کی منتظر منڈیوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

بینک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کی شرح 25 فیصد اضافے کے ساتھ 3،85 فیصد کر دی گئی ہے۔ افراطِ زر انتہائی بلند ہے اور اگر ضرورت پڑی تو سود کی شرح میں  اضافہ جاری رکھا جائے  گا۔

کرنسی مارکیٹیں پالیسی ریٹ کے مستحکم رہنے کی منتظر تھیں لیکن توقعات کے برعکس پالیسی ریٹ میں اضافے کے اعلان نے ملک میں ڈالر کی  قدر میں اضافہ کر دیا اور ملکی بانڈز کی قیمتوں کو عمودی شکل میں چڑھا دیا ہے۔

پالیسی ریٹ کے اعلان کے بعد آسٹریلیا مرکزی بینک کے سربراہ فلپ لوو  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افراطِ زر کو، ایک معقول مدت میں، طے شدہ ہدف تک لانے کے لئے کرنسی پالیسی میں مزید سختی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "آسٹریلیا میں افراطِ زر ابھی تک 7 فیصد کے ساتھ نہایت بلند شرح پر ہے۔ اس شرح کی  طے شدہ درجے پر واپسی  میں کچھ وقت لگے گا"۔

لوو نے کہا ہے کہ شرح سود میں اضافے کا دارومدار اقتصادیات اور افراط زر کے رجحان پر ہو گا۔



متعللقہ خبریں