دوست ممالک کو دفاعی مضبوطی کےلیے مالی مدد دی جائے گی: جاپان

جاپانی امور خارجہ  کے مطابق، ہم سلامتی اور دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرکے ملکوں کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں تاکہ جاپان کیلئے موزوں سلامتی ماحول پیدا کیا جاسکے

1970784
دوست ممالک کو دفاعی مضبوطی کےلیے مالی مدد دی جائے گی: جاپان

جاپان نے دوست ممالک کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے مالی معاونت کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

جاپان کا اوورسیز سیکیورٹی اسسٹنس  پروگرام دوست ممالک میں دفاعی مقاصد کیلئے رقم فراہم کرے گا۔

دوسری طرف دہائیوں سے جاری اوورسیز ڈیولپمنٹ اسسٹنس  پروگرام سڑکوں، ڈیم اور دیگر شہری انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلئے رقم دیتا رہے گا۔

جاپانی امور خارجہ  کے مطابق، ہم سلامتی اور دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرکے ملکوں کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں تاکہ جاپان کیلئے موزوں سلامتی ماحول پیدا کیا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا کہ جاپانی امدادی رقم سے مہلک ہتھیار نہیں خریدے جاسکیں گے۔

اس پروگرام میں سیٹلائٹ رابطہ کاری، سمندروں کی نگرانی کیلئے ریڈیو نظام جیسے خاص منصوبے شامل ہیں ہونگے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ دوست ممالک کو دفاعی مقاصد کیلئے رواں مالی سال رقم مختص کر دی جائے گی۔

حکومتی ذرائع نے  بتایا کہ فلپائن اور بنگلہ دیش جاپان سے رقم وصول کرنے والے پہلے ملک ہوسکتے ہیں۔

جاپان فلپائن کو ریڈار فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ جنوبی چین سمندر میں چینی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے۔

دوسری طرف جاپان فجی اور ملائیشیا کی بھی مالی معاونت کرنا چاہتا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر ترقی پذیر ممالک ہی امداد کے اہل ہوں گے جو امداد کی صورت میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چین کے مقابلے کیلئے جاپان بھی ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم فومیو کشیدا نے مارچ میں 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا



متعللقہ خبریں