ترکیہ: جنوری۔ فروری میں شہد کی برآمدات 64 لاکھ 85 ہزار 105 ڈالر تک پہنچ گئیں

جنوری اور فروری کے دوران 2 ہزار 76 ٹن شہد برآمد کر کے 64 لاکھ 85 ہزار 105 ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے: مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین

1966182
ترکیہ: جنوری۔ فروری میں شہد کی برآمدات 64 لاکھ 85 ہزار 105 ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال کے جنوری۔فروری دورانیے میں ترکیہ کی شہد کی برآمدات 64 لاکھ 85 ہزار 105 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین کی انتظامی کمیٹی کے نائب سربراہ احمد حامدی گُر دوعان نے کہا ہے سال کے پہلے دو مہینوں میں ترکیہ سے 26 ممالک کو شہد برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوری اور فروری کے دوران 2 ہزار 76 ٹن شہد برآمد کر کے 64 لاکھ 85 ہزار 105 ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

احمد حامدی نے کہا ہے کہ مذکورہ دورانیے میں جن 3 ممالک کو سب سے زیادہ شہد برآمد کیا گیا وہ امریکہ، اسرائیل اور جرمنی ہیں۔ شہد کی بیرونی فروخت میں 18 لاکھ 81 ہزار 9 ڈالر کی فروخت کے ساتھ امریکہ پہلے، 15 لاکھ 93 ہزار 938 ڈالر کی فروخت کے ساتھ اسرائیل دوسرے اور 9 لاکھ 63 ہزار 153 ڈالر کے ساتھ جرمنی تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

احمد حامدی کے مطابق گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے برعکس رواں  سال میں  بلغاریہ، سعودی عرب، آئرلینڈ، ہانگ کانگ، لیبیا، آسٹریلیا اور چین کو بھی شہد برآمد کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں