ترکیہ کی سمارٹ گاڑی کی رواں سال کی پیداوار کو12 سے 20 ہزار تک کر دیا گیا
پری آرڈر کرنے کا آخری دن 27 مارچ ہے
1964999

ترکیہ کی پہلی سمارٹ کار ٹوگ کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے زیر مقصد آرڈر ز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے تو فیکٹری نے رواں سال کے اندر اپنی پیداواری گنجائش کو 12 سے 20 ہار تک بڑھا دیا ہے۔
ٹوگ کے T10X ماڈل ، جس کے اس سال 12 ہزار یونٹس تیار کرنے کا منصوبہ تھا کی تعداد کو بڑھا کر 20 ہزار کر دیا گیا ہے۔ ٹوگ کے بیان میں، "ہم آپ کی گہری دلچسپی کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم ڈیلیور کیے جانے والے T10X کی تعداد 12 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کر رہے ہیں۔ Togg.com.tr اور Trumore ایپلی کیشنز میں جوش و خروش جاری ہے۔ پری آرڈر کرنے کا آخری دن 27 مارچ ہے۔ قرعہ اندازی کی تاریخ بھی ایک دن آگے بڑھا کر 29 مارچ کر دی گئی ہے۔