کویت کی سرکاری آئل کمپنی سے تیل کا رساو،ہنگامی حالت کا نفاذ
کویت کی سرکاری کمپنی کے مطابق، تیل کے زمین پر موجود ایک ذخیرے سے تیل کے رسنے کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور تیل کی پیداوار بھی متاثر نہیں ہوئی
1962371
کویت کی سرکاری آئل کمپنی نے ایک تیل کے رساو کو قابو میں کرنے کے لئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کویت کی سرکاری کمپنی کے مطابق، تیل کے زمین پر موجود ایک ذخیرے سے تیل کے رسنے کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور تیل کی پیداوار بھی متاثر نہیں ہوئی۔
آئل کمپنی کے ایک ترجمان قصے الامر کا کہنا ہے کہ اب تک تیل کے رسنے سے مہلک دھویں کے پھیلنے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ رساو زمین پر موجود آئل فیلڈ میں ہوئی ہے مگر اس کا علاقہ رہائشی علاقوں سے دور ہے۔
الامر کا کہنا ہے کہ تیل کے رسائو کو بند کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جو کہ جلد اپنا کام مکمل کر لیں گی۔
واضح رہے کہ کویت اوپیک تنظیم کا ایک اہم رکن ہے اور روزانہ تقریبا 2٫7 ملین بیرل تیل پیدا کر رہا ہے۔