تیل کی قیمتوں پر حد لگانا عدم استحکام کا سبب بنے گا: سعودی وزیزر توانائی

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ تیل کی قیمتوں پر زیادہ سے زیادہ کی حد لگانا لامحالہ مارکیٹ میں عدم استحکام کا باعث بنے گا

1959999
تیل کی قیمتوں پر حد لگانا عدم استحکام کا سبب بنے گا: سعودی وزیزر توانائی

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ تیل کی قیمتوں پر زیادہ سے زیادہ کی حد لگانا لامحالہ مارکیٹ میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔

سعودی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ہم کسی ایسے ملک کو تیل فروخت نہیں کریں گے جو ہماری سپلائیوں پر قیمتوں کی حد نافذ کرے۔

سعودی پریس ایجنسی SPA کے مطابق، انرجی انٹیلی جنس کے ساتھ ایک گفتگو میں وزیر توانائی نے سال کے آخر تک پیداوار میں کمی کے لیے  اوپیک پلس معاہدے کو برقرار رکھنے کے عزم کی توثیق کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طلب میں اضافہ عالمی فاضل پیداواری صلاحیت کی موجودہ سطح سے تجاوز کر جائے گا اور ہنگامی ذخائر کم ہوتے جائیں گے۔

گزشتہ جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ مملکت توانائی کی عالمی منڈی کے استحکام کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مستحکم مارکیٹ کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارکیٹ کو سال کے آخر تک پیداوار میں تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

 سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے اپنی تیل کی پیداواری صلاحیت کو 2027 تک 13.3 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2025 میں ہماری تیل کی پیداواری صلاحیت کی توسیع میں پہلے اضافے کا نفاذ ہو گا۔



متعللقہ خبریں