ترکیہ کی آٹو مو بائل انڈسٹری کی برآمدات میں نیا ریکارڈ
ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق آٹو موبائل انڈسٹری جس نے گزشتہ ماہ 2 ارب 631 ملین 930 ہزار ڈالر کی برآمدات حاصل کیں، اس کے بعد کیمیائی مادوں اور مصنوعات کی 2 ارب 251 ملین 822 ہزار ڈالر کی برآمدات ہوئی
ترکیہ کی آٹو مو بائل انڈسٹری وہ شعبہ تھا جس نے گزشتہ ماہ سب سے زیادہ برآمدات حاصل کی ہیں۔
ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق آٹو موبائل انڈسٹری جس نے گزشتہ ماہ 2 ارب 631 ملین 930 ہزار ڈالر کی برآمدات حاصل کیں، اس کے بعد کیمیائی مادوں اور مصنوعات کی 2 ارب 251 ملین 822 ہزار ڈالر کی برآمدات ہوئی اور اس کے بعد ریڈی میڈ گارمینٹس ملبوسات کی صنعت جس نے 1 ارب 581 ملین 189 ہزار ڈالر کی برآمدات کا نمبر آتا ہے۔
فروری میں برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ زیتون اور زیتون کے تیل کے شعبوں میں ہوا جس کی شرح 77.3 فیصد رہی۔
گزشتہ ماہ ترکیہ کی کل برآمدات کا 82 فیصد بننے والے صنعتی گروپ میں 9.5 فیصد کمی کے ساتھ برآمدات 13 ارب 53 کروڑ 46 لاکھ 68 ہزار ڈالر رہیں۔
سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے تین ممالک میں 1 ارب 511 ملین 834 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی، 972 ملین 54 ہزار ڈالر کے ساتھ اٹلی اور 894 ملین 898 ہزار ڈالر کے ساتھ امریکہ رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کی برآمدات 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
غیر ملکی تجارتی خسارہ سال کے 9 مہینوں میں 87.7 بلین ڈالر سے کم ہو کر 60.1 بلین ڈالر تک گر گیا