ترکیہ: استنبول اسٹاک ایکسچینج نے کام بند کر دیا

استنبول اسٹاک مارکیٹ  کے جاری کردہ بیان کے ساتھ مارکیٹ کے امور کو مکمل طور پر روکنے کا اعلان کر دیا گیا

1943731
ترکیہ: استنبول اسٹاک ایکسچینج نے کام بند کر دیا

استنبول اسٹاک ایکسچینج کی معمول کی کاروائیاں روک دی گئی ہیں۔

استنبول اسٹاک ایکسچینج رائے عامہ اطلاعاتی مرکز KAP نے شائع کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے اسٹاک ایکسچینج کی سٹیک ہولڈر مارکیٹ، طویل و مختصر المدت امور، آپشن مارکیٹ شیئر اور شیئر انڈیکس تبادلہ مارکیٹ میں معمول کے امور روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ آج استنبول اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 5 سے 7 فیصد گراوٹ کے بعد بلاترتیب 10،12،01 اور 10،42،31 پر انڈیکس سے منسلک سرکٹ بریکنگ سسٹم فعال ہو گیا تھا۔

انڈیکس سے منسلک سرکٹ بریکنگ سسٹم کے دوسری دفعہ فعال ہونے کے بعد استنبول اسٹاک مارکیٹ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے ساتھ مارکیٹ کے امور کو مکمل طور پر روکنے کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں